ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری اور بھوربن کے قریب جنگل میں خوفناک آگ لگ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مری کے قریب  بھوربن کے جنگلات  شدید آگ کی لپیٹ میں آ گئے ۔ 

مری  سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھوربن میں واقع جنگل نمبر 10 میں آگ نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ھے۔

علاقہ کے مکینوں کے مطابق آگ تیزی سے پھیلتی جا رہی ھے۔  آتشزدگی سے سینکڑوں درخت اورخودروپودے جل کر خاکستر ہو رھے ہیں۔ 

 آگ سے جنگلی حیاتیات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ھے۔ جنگلات میں لگی آگ کےشعلے میلوں دور سے نظر آرھے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ جنگل میں لگی آگ  بجھانے کے لئے محکمہ جنگلات اور مری انتظامیہ نے اب تک کوئی انتظام نہیں کیا۔