(ویب ڈیسک) انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستاہو کر 230 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 224 روپے ، برطانوی پاونڈ 254 روپے،جبکہ امارتی درہم 63 روپے پر برقرار ہے۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 61 روپے پر فروخت ہونے لگا۔