(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی باضابطہ طور پرتصدیق کردی،قومی ٹیم دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی،دورے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ ٹیسٹ سیریزآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچزماؤنٹ مانگنوئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی میچز آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ،دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ20 دسمبرجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلاجائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 26سے 30 دسمبر تک پہلا ٹیسٹ میچ، ماؤنٹ مانگنوئی میں ہوگا، کرائسٹ چرچ میں 3تا7جنوری دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، پاکستان شاہینز ٹیم بھی قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ نیوزی لینڈ پر جائے گی۔
Pakistan confirms ICC World Test Championship fixtures against New Zealand
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 28, 2020
More: https://t.co/yoaVVm7yo7 pic.twitter.com/3C7FH4InH6