سٹی 42: لاہور بورڈ کے تحت انٹرپارٹ ون کے نتائج کا اعلان 17 نومبر کو کیا جائے گا۔
رواں سال انٹر پارٹ ون کے امتحان میں 2 لاکھ سےزائد بچوں نے امتحان دیا تھا۔لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن امتحانات کے نتائج کا اعلان 17 نومبر کو صبح دس بجے کرے گا۔
طلباء بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کرسکیں گے۔نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھی معلوم کیے جا سکیں گے۔