میرے خلاف بنائے گئے بوگس کیسز میں کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، شہباز شریف

 میرے خلاف بنائے گئے بوگس کیسز میں کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، شہباز شریف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) سابق وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے عدالت میں کھڑے ہو کر کہا کہ مجھے والد سے جائیداد ملی جو میں نے اپنے بچوں کے نام کر دی۔

 شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کے علاوہ مریم اورنگزیب ، ملک سیف الملوک کھوکھر ، عطا تارڑ، عظمیٰ بخاری، عبدالغفار ڈوگر سمیت دیگر لیگی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حاضری مکمل کرائی۔

 وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہیں، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے، حمزہ شہباز آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہو جائیں گے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جب پہلے کیس چلتا رہا تو کیا شہباز شریف پیش ہوتے تھے؟

 شہباز شریف کی جج سے گفتگو

 شہباز شریف نے فاضل جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں ،مجھے صاف پانی ریفرنس میں طلب کیا اور آشیانہ میں گرفتار کرلیاگیا، میرے خلاف بنائے گئے بوگس کیسز میں کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، آشیانہ میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے میرے سمیت سب ملزم بری ہو گئے، مجھے گندا نالہ بنوانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

 شہبازشریف نے فاضل جج کو مزید بتایا کہ کہا گیا آپ نے بیٹے کی رمضان شوگر ملز کیلئے گندا نالہ بنوایا، گندا نالہ ایم پی اے کی درخواست پر بنایا گیاوہ اب وفات پا چکے، مجھے والد سے جائیداد ملی جو میں نے اپنے بچوں کے نام کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer