منکی پاکس کا نام تبدیل کرکے نیا نام دے دیا گیا

منکی پاکس کا نام تبدیل کرکے نیا نام دے دیا گیا
کیپشن: monkeypox
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رواں سال تیزی سے پھیلنے والی بیماری منکی پاکس کے نام کو تبدیل کرکے نیا نام دے دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی بیماری کا نام تبدیل کر کے  ایم پاکس کر دیا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے رواں سال  تیزی سے پھیلنے والی بیماری منکی پاکس کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ بیماری کو ایم پاکس کا نام دیا گیاہے۔بین الاقوامی ماہرین سے مذاکرات کے بع دنام کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے  کہ دونوں نام ایک سال تک استعمال کئے جا سکیں گے۔ بتدریج منکی پاکس کو ایم پاکس سے بدلا جائے گا۔ایک سال کے بعد بیماری کو صرف ایم پاکس کہا جا سکے گا۔  البتہ ویب سائٹ اور ڈیٹابیس میں سرچ کی سہولت کے لیے منکی پاکس کا نام برقرار رہے گا۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا لفظ تضحیک آمیز اور تعصبانہ انداز میں استعمال کرنےکی باعث بیماری کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جانوروں کی تنظیموں کی جانب سے بھی بیماری کا نام انسان دوست جانوربندر کے نام سے منسوب کرنے پر اعتراض دیکھنے میں آیا۔

عالمی ادارہ برائے صحت نے اس سال اگست کے وسط میں بھی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس مرض کا متبادل نام بتائیں۔ ادارے کے مطابق اس وبا میں بندروں کا کردار بہت معمولی ہے اور انہیں اس جانور سے تشبیہہ دینا درست عمل نہ ہوگا۔