حسن علی: شہر میں برائلر کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ برقرار، مرغی کا گوشت تین روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، تاہم فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم رہی۔
برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی دو روپے اضافے کے بعد ایک سو تینتیس روپے جبکہ برائلر گوشت تین روپے اضافےسے ایک سو ترانوے روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ فارمی انڈے ایک سو چار روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کےگوشت کی قیمت مستحکم رکھے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔