ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوؤں کی ڈولفن اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ

 ڈاکوؤں کی ڈولفن اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیفنس وائے بلاک میں ڈاکوؤں کی ڈولفن اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم کو کار سوار نے بتایا کہ ڈیفنس سی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے، کہ اچانک ڈولفن ٹیم وہاں پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی ، ڈولفن پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے دونوں ڈولفن جوان زخمی ہو کر زمین پر گر گئے جبکہ ڈاکو تسلی سے ڈولفن اہلکاروں پر گولیاں برسانے کے بعد فرار ہو گئے۔

زخمی اہلکار نعمان جنرل ہسپتال ،زخمی محسن کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب واقعے کی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ڈاکو کا سراغ نہ لگا سکی۔

Bilal Arshad

Content Writer