ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی کوئی طاقت اتحادی حکومت کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی: شیخ رشید

دنیا کی کوئی طاقت اتحادی حکومت کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں پر مشتمل حکومت جتنا بھی زور لگالے، دنیا کی کوئی طاقت اس کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، آج بھی یہ مال بنانے اور کیس بچانے اور گھر جانے کیلئے آئے ہیں۔ 

سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟ اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ گیارہ اتحادی پارٹیاں ایک مہینہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ گیارہ اتحادی جماعتوں پر مشتمل حکومت جتنا بھی زور لگا لے لیکن دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی اور اب ملک وہاں پر پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے، یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے، کیس ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے۔