(سٹی42) کورونا کے جان لیوا وار تاحال جاری ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے اس مہلک وائرس کی وجہ سے شوبز سے وابستہ لوگوں کے کاروبار متاثر ہوکررہ گیا جبکہ بالی ووڈ میں تو کچھ کی اموات بھی ہوچکی ہیں، بالی ووڈ کی ایک اور مشہور شخصیت کا کورونا کے باعث انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس بالی ووڈ سے جڑے ہوئے لوگوں کے پیچھے ہاتھ دھو کرپڑگیا،گزشتہ سال بھی اس وائرس کی وجہ سے متعدد کی اموات ہوئیں جبکہ راوں سال بھی کچھ اچھا ثابت نہیں ہورہا، آج ایک اور بالی ووڈ کی اہم شخصیات کا انتقال ہوگیا،جان لیوا وائرس نے بالی ووڈ کے معروف فلم میکر ریان اسٹیفن کو ابدی نیند سلادیا،اطلاعات کے مطابق ریان اسٹیفن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر ان کو ہسپتال منتقل کیاگیا تھا، آج صبح اچانک طبیعت مزید بگڑ گئی جو کی موت کا باعث بنی۔
مزید پڑھئے: بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی حقیقت میں روپڑے؛ ویڈیو وائرل
ریان اسٹیفن کی موت کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر ان کے چاہنے والے منہ تکتے رہ گئے جبکہ بالی ووڈ کی اہم شخصیات نے ان کی موت پر افسردگی کا اظہار کرتے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی مغفرت کی دعا کی، بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کانے ٹویٹ کرتے ہوئے ریان اسٹیفن کی موت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ وہ اچھے انسانوں میں سے ایک تھے جنہوں میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
Heartbroken. One of the nicest human beings i’ve ever known ???????????? https://t.co/QZbviknDi8
— Dia Mirza (@deespeak) May 29, 2021
علاوہ ازیں ورن دھون، عالیہ بھٹ اور دیگر بالی ووڈ اداکارؤں نےمعروف فلم میکر ریان اسٹیفن کی موت پر اظہار تعزیت کیا،واضح رہے کہ ریان کے قابلِ ذکر کارناموں میں ’اندو کی جوانی‘ اور ’دیوی‘ جیسی فلمیں نمایاں ہیں۔
It’s so so shocking for all of us who knew this gentle soul .It really can’t be true!! I will miss you my friend RYAN ❤️ https://t.co/VDDkCMH6Kb
— manoj bajpayee (@BajpayeeManoj) May 29, 2021