ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا اقدام

Hockey reinstate center approved
کیپشن: Hockey reinstate center approved
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا اقدام،پنجاب حکومت کا ہاکی ہائی پرفارمنس سنٹر بنانےکافیصلہ,لیب میں کھلاڑیوں کی جدید طریقے سےفٹنس ٹیسٹنگ کی جائے گی.
 تفصیلات کےمطابق  پنجاب حکومت  کی جانب سے صوبے میں ہاکی کی بحالی کیلئےبڑا اقدام،،پنجاب حکومت نے کرکٹ کے بعد ہاکی ہائی پرفارمنس سنٹر بنانےکافیصلہ کرلیا،ہائی پرفارمنس سنٹر میں فٹنس ٹیسٹنگ لیب اوربائیو مکینک لیب بنائی جائے گی جس سےلیب میں کھلاڑیوں کی جدید طریقے سےفٹنس ٹیسٹنگ کی جائے گی،۔ سیکرٹری سپورٹس کی جانب سے  فٹنس ٹیسٹنگ لیب اوربائیو مکینک لیب کے پروجیکٹ کیلئے250ملین کابجٹ  تجویز کیا گیا  ہے ۔

 دوسری جانب  پنجاب حکومت نے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق سپورٹس کمپلیکسز کو نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کر لیا گیا، شہر کے مختلف قومی حلقوں میں 2017 سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز بجٹ کی کمی کے باعث التوا کا شکار تھے، پانچ ارب 17 کروڑ 50 لاکھ لاگت کے آٹھ سپورٹس کمپلیکسز پر اب تک دو ارب 86 کروڑ 80 لاکھ کے اخراجات کیے جا چکے ہیں، 60 کروڑ لاگت کے شاہدرہ سپورٹس کمپلیکس پر 31 کروڑ 20 لاکھ کے اخراجات کیے گئے، بقیہ 37 کروڑ 60 لاکھ نئے بجٹ میں مختص کیے گئے، سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس پر 41 کروڑ 20 لاکھ کے اخراجات کیے گئے، بقیہ 16 کروڑ 20 لاکھ نئے بجٹ میں مختص کردیئے گئے، سنگھ پورہ سپورٹس کمپلیکس پر 448 ملین کے اخراجات کیے گئے، تکمیل کیلئے درکار 334 ملین نئے بجٹ میں شامل کر لیا گیا۔