(ابو بکر ارشد) جناح کالونی میں گزشتہ دو ہفتوں سے خراب ٹیوب ویل ٹھیک نہ کرنے پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور واسا انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، ماہ رمضان میں انہیں پانی کے حصول کے لیے دور دراز کےعلاقوں میں جانا پڑتا ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔متحدہ مجلس عمل نے امیدواروں کے چناؤ کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا
انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری ٹیوب ویل کو ٹھیک کرایا جائے تا کہ انہیں درپیش مشکلات میں کمی آ سکے۔