متحدہ مجلس عمل نے امیدواروں کے چناؤ کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

متحدہ مجلس عمل نے امیدواروں کے چناؤ کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا
کیپشن: City42. MMA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)الیکشن کی تیاریاں عروج پر، متحدہ مجلس عمل نے انتخابات 2018 میں اُمیدواروں کے چناؤ کےلیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ ایم ایم اے 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا۔

خبر پڑھیں۔۔شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق

سٹی 42 ذرائع کے  مطابق دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے انتخابات 2018 میں اُمیدواروں کے چناؤ کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ مقرر کیے گئے ہیں۔ پارلیمانی بورڈ میں اتحاد کی پانچ جماعتوں کے قائدین کو شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ ممبران میں سینئٹر سراج الحق، پروفیسر ساجد میر، علامہ ساجدعلی نقوی، پیر اعجاز احمد ہاشمی شامل ہیں۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ صوبائی اور ضلعی بورڈز کی سفارشات پر امیدواروں کے چناؤ کا فیصلہ کرے گا۔ متحدہ مجلس عمل 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا جبکہ ایم ایم اےانتخابات میں دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرے گی۔ امیدواروں کے چناؤ اور اتحاد کے لائحہ عمل کے لیے کل سپریم کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کا قاتل احاطہ عدالت میں قتل

ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہےکہ انتخابی صف بندی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدوار بھی کھڑی کی جائیں گی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔محکمہ داخلہ نے الیکشن اخراجات کیلئے 1 ارب 60 کروڑ مانگ لیے