(شاہد ندیم سپرا) لیسکو گرڈ سسٹم آپریشنز سرکل میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف، شالامار گرڈ سٹیشن سے سینکڑوں لٹر تیل چوری کرنے والا ڈرائیور انتظامیہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق
سٹی42 ذرائع کے مطابق کرینز میں استعمال ہونے والا تیل ڈرائیورز چوری کرنے لگے، شالامار گرڈ سٹیشن پر کرین ڈرائیور عرفان صدیق تیل چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،سکیورٹی گارڈز نے چوری شدہ تیل کے ڈرم اپنے قبضے میں لے لیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع کا قاتل احاطہ عدالت میں قتل
ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ مینجرمینٹی ننس احمد طارق نے غیر قانونی طور پر کرینز اپنے اختیارات میں لے رکھی ہیں ،قوانین کے مطابق کرینز کے استعمال کا اختیار گرڈ سٹیشنز کے انچارج کے پاس ہوتا ہے، کرینز کے استعمال پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی وجہ سے تیل چوری ہونے لگا ہے،جی ایس او کی کرینز کو ہر ماہ نو سو لیٹر تیل جاری کیا جاتا ہے،سینکڑوں لیٹر تیل کاغذات میں جاری ہوا،لیکن کرینز سے چوری ہو گیا۔