سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ؛ صارفین کو اپریل میں بڑا ریلیف مل گیا

Third Quarter Fuel Adjustment, NEPRA Public Hearing, Ciity42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ دے دیا، فیصلے کے مطابق بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت ایک روپیہ 68 پیسے فی یو نٹ کمی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق اپریل ،مئی اور جون کے بلوں پر ہو گا۔

وفاقی حکومت نے سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75  پیسہ فی یونٹ کے اضافے  کی منظوری دے دی ہے ۔ مارچ تک صارفین کو گزشتہ مہینوں میں استعمال کی گئی بجلی کی سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  تقریباً ساڑھے چار روپے فی یونٹ ادا کرنا پڑ رہے تھے، اپریل میں نئی سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ پونے تین روپے فی یونٹ طے کی  گئی ہے اس طرح صارفین کو گزشتہ استعمال شدہ بجلی کی اضافی قیمت کی ادائیگی میں آئندہ ماہ کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ 

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 85.2 ارب روپے کی اضافی وصولی آئندہ ماہ شروع ہو گی، نیپرا نےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت گزشتہ استعمال شدہ بجلی کی قیمت کے ضمن میں 2.75روپےفی یونٹ وصول کرنے کی منظوری دی ہے،رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں اپریل سے شروع کی جائیں گی ۔

مارچ میں 2سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی وصولیوں کی مدت پوری ہوجائے گی ، اس وقت صارفین دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کےتحت پہلے استعمال ہو چکی بجلی کی اضافی قیمت   کی مد میں  4.43روپے فی یونٹ ادا کررہے ہیں ،آئندہ ماہ سے 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جائے گا ،مارچ کے مقابلہ میں  اپریل میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4.43  سے کم ہو کر  2.75 روپے فی یونٹ ہوجائے گی۔

فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں جنوری کی نسبت 2.06 روپے فی یونٹ کمی

نیپرا نے  بجلی کی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے لئےفروری کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ بارے عوامی سماعت بھی مکمل کر لی  ہے تاہم اس سماعت پر فیصلہ کا ابھی اعلان نہین کیا گیا۔  بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی درخواست پر پبلک ہئیرنگ  چئیرمین نیپرا وسیم مختار کی زیرصدارت ہوئی۔

 نیپرا کےمطابق ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی گئی تھی۔ قبل ازیں صارفین سے جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 05 پیسے فی یونٹ چارج  کیا گیا تھا  جبکہ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت  2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا.

قیمتوں کا اطلاق تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، کے الیکٹرک اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔