ویب ڈیسک : کیمرج ایسیسیمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای) نے امسال 2022 کیلئے اے لیول اور او لیول کے امتحانات کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے لئے ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا ۔
کیمرج ایسیسیمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئی جی سی ایس ای ، او لیول ، اے ایس لیول اور اے لیول امتحانات کے تھیورٹیکل پارٹ کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جکہ آخری تھیورٹیکل امتحان 10 جون کو ہوگا ۔ جبکہ اے ایس لیول کے پریکٹیکل امتحان پانچ مئی کو جبکہ آسی جی سی ایس ای اور او لیول کے پریکٹیکل امتحان 10 مئی کو اور اے لیول کے پریکٹیکل امتحان 24 مئی کو ہوں گے۔
یادرہےکیمرج ایسیسیمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای) مئی اور جون میں ہونے والے امتحانات کے لئے امتحانی مراکز کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے ۔ پاکستان میں اس سال90 ہزار طلبا او اور اے لیول کے امتحان دے رہے ہیں۔ یادرہے اس دفعہ دنیا پھر میں اے اور او لیول کے امتحان ماہ رمضان اور شدید گرمی میں آرہے ہیں جبکہ عید الفطر ممکنہ طور پر 2 یا تین مئی کو ہوگی اورپاکستان سمیت تمام مسلمان طلبا او اور اے لیول کے امتحان کے باعث عید کی چھٹیاں بھی نہیں کرسکیں گے۔