(بسام سلطان)پنجاب کے 20 شہروں میں کورنا وائرس پہنچ گیا، لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 ہو گئی۔
پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا۔ صوبے میں مزید 12 افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔ شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی ۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 570 کنفرم مریض ہیں کورونا وائرس سے شہر میں 3 اموات ہو چکی ہیں۔اس وقت میو ہسپتال میں 63 ، پی کے ایل آئی میں 17 ، سروسز میں چار، جبکہ گنگارام ، جناح ہسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔