(حافظ شہباز علی) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے 72 ویں پنجاب گیمز 2019ء کے میڈلز کی تفصیلات جاری کردیں۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑی 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے لئے بھرپور تیاری کریں اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں سب کو دکھائیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 3 سے 6 اپریل تک منعقد ہونے والی 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں کل 1028 میڈلز ہوں گے جن میں سونے کے 295، چاندی کے 295 اور کانسی کے 438 میڈلز شامل ہیں، اتھلیٹکس (مرد) میں سونے، چاندی اور کانسی کے 13،13 فٹ بال کے سونے، چاندی اور کانسی کے 14،14 ہاکی کے سونے، چاندی اور کانسی کے 14،14 کبڈی کے سونے، چاندی اور کانسی کے 12،12 والی بال کے سونے، چاندی اور کانسی کے 10،10 ریسلنگ کے سونے، چاندی، کانسی کے 8،8 میڈلز ہوں گے۔
سوئمنگ کے سونے، چاندی اور کانسی کے 13،13 سائیکلنگ ٹیم ایونٹ کے 13،13 اتھلیٹکس گرلز کے سونے، چاندی، کانسی کے 8،8 باسکٹ بال، والی بال اور ہینڈ بال گرلز کے سونے ، چاندی اور کانسی کے 10،10 میڈلز شامل ہیں جبکہ دیگر کھیلوں کے ایونٹ کی مناسبت سے سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز کامیاب کھلاڑیوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔