( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی دو سال سے التواء کا شکار فلم ’’ پراجیکٹ غازی‘‘ پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردی، آج سے شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
لالی وڈ انڈسٹری کی دو سال سے التواء کا شکار فلم ’’ پراجیکٹ غازی‘‘ بالآخر اب سینما گھروں میں نمائش کے لئے تیار ہوگئی ہے۔ سائنس فکشن فلم ’’ پراجیکٹ غازی‘‘ کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروز، شہریار منور اور ندیم بیگ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم حب الوطنی اور دہشت گردی جیسے مسائل پر ہے جسے سائنس فکشن ٹیکنالوجی پر بنایا گیا ہے۔
شہر لاہور سمیت ملک بھر میں فلم کو آج ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شائقین کو کس حد تک سینما گھروں میں کھینچ کر لاتی ہے۔