ویب ڈیسک : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارشکیل کراچی میں انتقال کرگئے،ان کاا صل نام یوسف کمال تھا۔
اداکارشکیل ملیرکینٹ میں رہائش پذیر تھے، وہ کافی عرصےسےعلیل اورگزشتہ 4روزسےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم ا داکارشکیل نے سوگواران میں بیٹے اوربیٹی کو چھوڑا ہے اور ان کی بیٹی سعودی عرب سےآج رات کراچی پہنچےگی۔اداکارشکیل نےڈرامہ سیریل“انکل عرفی“سےشہرت حاصل کی تھی،ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، انکل عرفی اور ڈرامہ سیریل چچا شامل ہیں۔
شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکار شکیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔