(ویب ڈیسک)سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکول یکم جولائی سے یکم اگست تک بند،وفاقی تعلیمی ادارے18جولائی سے بندہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، موسم گرما کی پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے یکم جولائی اور وفاق کے تحت تعلیمی ادارے 18 جولائی سے بند ہوں گے، وفاق میں چھٹیوں کا سلسلہ یکم اگست تک جاری رہے گا جبکہ دو اگست کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔
مزید پڑھئے: مرادراس نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
تعلیمی اداروں کی ایک بار پھر بندش پر والدین کا کہنا ہے کہ سکول بند ہونے سے بچوں کو مزید تعلیمی نقصان ہوگا،سکولوں میں چھٹیوں کے اعلان کے بعد جہاں کافی عرصہ بعد شروع ہونے والا طلباء کا تعلیمی سلسلہ ایک بار پھر سے روک جائے گا وہیں وہ اساتذہ کی سرپرستی سے بھی محروم رہیں گے۔
دوسری جانب وفاقی نظامت تعلیمات نے 12 روز کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا،وفاقی تعلیمی اداروں میں 18 جولائی سے یکم اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان نے نوٹی فکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے،دو اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔