انتظامیہ گیس ری فلنگ کے غیر قانونی دھندہ روکنےمیں ناکام..

انتظامیہ گیس ری فلنگ کے غیر قانونی دھندہ روکنےمیں ناکام..
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: انتظامیہ گیس ری فلنگ کے غیر قانونی دھندے کو روکنے میں ناکام۔ شہر میں جگہ جگہ  گیس ری فلنگ کا سلسلہ جاری،جو آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق   شہر میں غیر معیاری سلنڈروں میں غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کا سلسلہ عروج پر،گڑھی شاہو،دھرم پورہ،ٹاون شپ،اچھرہ،رحمان پورہ،شادمان سمیت  شہر کے ہر چھوٹے بڑے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ  ، انتظامیہ کی کاکردگی کو منہ چڑا رہے ہیں۔۔
دکاندار وں کاکہناہے کہ  سلنڈر وہی پھٹتا ہے جو غیر معیاری ہو،اور آگ سگریٹ یا سپارک کی  صورت میں لگتی ہے،جرمانے اور ایف آئی آرز بھی ہوتی ہیں احتیاطی طور پر آگ بجھانے والے آلات رکھے ہوئے ہیں۔ غیر قانونی ری فلنگ کی وجہ سے متعدد بار جانی اور مالی نقصان ہو چکا ہے۔

واضح رہے ا یل پی جی سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے کے چند ہی منٹ بعد دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے برکت مارکیٹ لرز اٹھی۔ کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، متاثرہ دکان سے ملحقہ چار دکانیں منہدم ہوگئیں اور قریبی ورکشاپ میں کھڑی پندرہ سے زائد گاڑیاں بھی جل گئی ۔سلنڈر دھماکوں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور اڑھائی گھنٹے بعد آپریشن مکمل کرلیا۔کمشنر لاہور کپٹن عثمان سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔شہر میں غیر قانونی ایل پی سلنڈر کی ری فلنگ کا کاروبار بند کروا کر مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔