ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی چوتھی لہر سے کیسے بچا جائے؟ کمشنر لاہور نے بتا دیا

Coronavirus in Pakistan
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ, کمشنر لاہور کیپٹن ر عثمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف سب سے اہم ہتھیار صرف ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام سٹی ایٹ 10 سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ کورونا کم ہوا ہے ختم نہیں۔ شہری احتیاط کریں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں۔ شہر میں ماسک کلچر کے فروغ کیلئے منفرد منصوبے کاکل سے آغاز ہوگا۔  سرکاری خرچ کے بغیر ماسک تقسیم کرنے کا دنیا کا سب سے بڑا حکومتی پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لمز، امریکی یونیورسٹیوں اور پاکستان پوسٹ کے تعاون سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں منتخب علاقوں میں پاکستان پوسٹ کے ذریعے مفت ماسک بھجوائے جائیں گے۔ مفت ماسک کے ساتھ کمشنر لاہور کا درخواست پر مبنی خط بھی بھیجا جائے گا جبکہ اس مہم کو "نورم "کا نام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ صرف ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔ 24 گھنٹوں میں کوروناکے68 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہسپتالوں میں صرف67 مصدقہ کورونا مریض رہ گئے ہیں۔ 

اوورسیز پاکستانیوں کی بالاآخر مشکل آسان ہوگئی ہے، محکمہ صحت نے اوورسیز پاکستانیوں کو  فائزر ویکسین لگانی شروع کردی، محکمہ صحت نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ جن ممالک میں فائزر کی شرط ہے ان اوورسیز پاکستانیوں کو ڈوز دی جائے گی۔ ویکسی نیشن سنٹر پر پاسپورٹ، ورک ویزا اور 26 جولائی تک کی ٹکٹ کی کاپیاں جمع ہوں گی۔ دل، گردے، جگر اور سانس کی بیماری والے 50 سال سے زائد افراد کو بھی فائزر لگے گی۔ ویکسین پی کے ایل آئی، میو ہسپتال اور جناح ہسپتال میں میسر ہے۔