یکم جولائی کو بینک تعطیل کا اعلان

یکم جولائی کو بینک تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حسن علی ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی بروز بدھ کو بینک تعطیل کا اعلان کر دیا، تعطیل کے دوران بینک اپنے کھاتے کلوز کریں گے جبکہ عوام سے لین دین بند رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو کھاتے کلوز کرنے کے سلسلے میں بینک تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس کے ایس اور پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے بینکوں کا سٹاف کلوزنگ کرے گا۔ عوام کے لئے بینک 2 جولائی بروز جمعرات سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یاد رہے اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کردیئے تھے، تمام بینکس اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہہ پہر 4:30 تک کھلیں گے۔ 1:30 بجے سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا، جمعہ کے روز بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار صبح  10 سے 1بجے تک ہوں گے۔ مختلف  بینکوں کی  تمام برانچیں کھول دی گئی ہیں اور  بینکوں میں صارفین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، ماہ رمضان کے بعد بینکوں کے اوقات کار صبح  10 بجےسے 4 بجے تک رکھنے کا کہا گیا تھا۔

قبل ازیں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام  بینکوں کے اوقات کار  تبدیل کر دیئے گئے تھے۔