ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی کی غفلت، اہم شاہراہوں پر لگائی گئیں ایل ای ڈیز ناکارہ

سیف سٹی کی غفلت، اہم شاہراہوں پر لگائی گئیں ایل ای ڈیز ناکارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) پہلے کیمرے اور اب آگاہی کیلئے لگی ایل ای ڈیز بھی جواب دے گئیں، شہر کی بڑی شاہراہوں پر لگی سیف سٹی اتھارٹی کی 70 فیصد ایل ای ڈیز خراب ہوگئیں۔

سیف سٹی اتھارٹی کے جانب سے شہر بھر میں شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف شاہراوں پر پبلک سروس میسج کے لیے ایل ای ڈیز لگائی گئیں، جس پر ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی اور شہریوں کو ہدایات دی جاتیں کہ گاڑی کی سپیڈ کم رکھیں، سیٹ بیلٹ، لائن کی پابندی اور ٹریفک پولیس سے تعاون کرنے سے متعلق بھی آگاہی دی جاتی تھی۔

مگر شہر بھر میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے بعد سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے لگائی جانے والی 70 فیصد ایل ای ڈیز بھی خراب ہو چکی ہیں۔ بروقت مرمت نہ کرانے سے کروڑوں روپے کا یہ پروجیکٹ ناکارہ ہورہا ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی نے ایل ای ڈیز کی خرابی کی وجہ پر کوئی موقف نہیں دیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر کروڑوں روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے تو اسے ناکارہ ہونے سے بچایا جائے۔