عام انتخابات کے حوالے سے شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعویٰ

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ  کیا کہ  ‏ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف مولانا فضل الرحمان رہ گئے ہیں،‏ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے، نہ ہی باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی,جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور ایل پی جی مہنگی ہونے پر شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 250 کا،بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا، بحران سری لنکا سے لبنان، عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔ ان ہی دنوں میں یورپ میں 4حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔

بعد ازاں ایک اور ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر لگا نہیں سکے،30 لگژری اشیا پر پابندی ختم۔S&P کا کریڈٹ منفی۔IMFنے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا۔

ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وزرا کو واپس بلائے گا۔BAP والوں نے بستر باندھ لیا ہے۔6ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال اور6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔