جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئےلاہورشہر میں جنرل ہولڈ آپ۔۔۔

 جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئےلاہورشہر میں جنرل ہولڈ آپ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سی سی پی او لاہور کی ہدایت پرشہر میں جنرل ہولڈ آپ لگایا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے  کہ جنرل ہولڈ آپ  کا مقصد شہرمیں سکیورٹی اور کرائم کنٹرول  کرنا ہے ۔

 تفصیلات کے سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر شہر میں جنرل ہولڈ آپ لگایا گیا۔ پولیس کے مطابق جنرل ہولڈ آپ شہر میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنا نے اور کرائم کنٹرول کرنے  کیلئے  لگایا گیا ہے ۔جنرل ہولڈ آپ میں تمام تھانوں کی حدود میں دو جگہوں پر ناکہ بندی کی گئی ۔جنرل ہولڈ آپ 7 سےرات10بجے تک جاری رہا۔ پولیس نے جنرل ہولڈ آپ کے دوران ناکوں پر مشکوک موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

  1.  دوسری جانب  شہر میں چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،  مال روڈپردوموٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نےشہری سے5لاکھ نقدی لوٹ لی، مال روڈسول لائنز تھانے کی حدودمیں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہر سے لوٹ مار کی  اورتشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ متاثرہ شہری سرفراز کا کہناتھا کہ وہ بینک سے5 لاکھ روپے نکلوا کر مسجد شہدا کے قریب پہنچا تودو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کرتشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔موٹر سائیکل سوار ڈاکو پانچ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو  گئے، تھانہ سول لائنزپولیس نےمتاثرہ شہری سرفراز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔