لاہور میں ڈینگی نے پھر سر اُٹھا لیا

لاہور میں ڈینگی نے پھر سر اُٹھا لیا
کیپشن: City42 - Dengue Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری، راﺅ دلشاد)لاہور میں پھر خطرے کی گھنٹی بج اٹھی۔ شہر میں ڈینگی بخار کے دو مریض سامنے آگئے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے الرٹ جاری کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔بھاری  تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے

تفصیلات کے مطابق شاہ پور کے 20 سالہ حمزہ اور باٹا پور کے 30 سالہ ندیم مرزا کی ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ڈینگی بخار کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ڈینگی کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی شعبہ صحت کو ڈینگی سرویلنس بڑھانے اور شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی رپورٹ کے مطابق شہر میں 428 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے جسے فوری تلف کر دیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔جیت کا نشہ چڑھ گیا، پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں
 ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے انسداد ڈینگی کے حوالے سے موثر اقدامات کیے گئے ہیں اور ٹیمیں بھرپور طریقے سے گھروں میں انسداد ڈینگی کی سرویلنس جاری رکھے ہوئے ہیں۔آوٹ ڈور سرویلنس کے حوالے سے یکم جنوری سے اب تک 8 لاکھ 31 ہزار مقامات کو چیک کیا گیا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔مسلم لیگ(ن) نے پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش کردی
 ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں ڈی ایچ اے، فیروز والہ سے ملحقہ باو نڈری اور کوٹ لکھپت کے ایریاز پر خصوصی توجہ دیں۔ایک ہفتہ کے دوران 17038 ہاٹ سپارٹس کو چیک کیا گیا۔انسداد ڈینگی مہم میں 1430 مرد اور 2297 خواتین سرویلنس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے ٹیموں کو بارش کے باعث ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer