سونے کی فی تولہ قیمت کتنے ہزار کم ہوگئی؟

سونے کی فی تولہ قیمت کتنے ہزار کم ہوگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوگئی، سونے کی قیمتوں میں کمی ہونے پر خواتین صارفین نے صرافہ بازاروں کا رخ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  فی تولہ سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کا مزید اضافہ ہوا جس پرخواتین صارفین نےسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار  کیا ہے،کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں حیران کن کمی کی گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی ہونے پر خواتین صارفین نے صرافہ بازاروں کا رخ کر لیا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوگئی،خالص 24 قیراط فی تولہ 90 ہزار 200 روپے کا ہو گیا جبکہ 22 قیراط فی تولہ 84 ہزار 516 روپے کا ہو گیا،اقتصادی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے سونا سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 1627 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے،گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں اضافے ہونے پر  خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونا اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہرنکل گیا ہے، اب شادیوں میں سونے کے زیورات کی بجائے مصنوعی جیولری کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer