الیکشن کمیشن نےبلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نےبلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سٹی42)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  بلاول بھٹو کے وکیل نے کاغذات نامزدگی کے اعتراض کا جواب داخل کروایا،بلاول بھٹو زرداری کے وکیل نے تحریری دستاویزات و دلائل ریٹرننگ افسر کو جمع کروائے۔بلاول کے وکیل افتخار شاہد نے کمیشن کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ اعتراض کنندہ اس حلقے کا رہائشی نہیں نارووال کا رہائشی ہے، کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ بلاول بھٹو پنجاب سے الیکشن نہ لڑیں، بلاول کی قانونی ٹیم نے مؤقف اپنایا کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھا جانا انسانی غلطی ہے، جسے درست کر رہے ہیں۔

 قانونی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کے سندھ میں کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو چکے ہیں، صرف پنجاب میں مسئلہ بنا ہے،بلاول بھٹو زرداری کے وکیل نے کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق یہ اعتراض درست کیا جا سکتا ہے،وکیل نے استدعا کی کہ بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات مسترد کیے جائیں۔جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

 یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی پر شہری محمد ایاز نے اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔

 درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

 شہری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔

  

Ansa Awais

Content Writer