ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سےپریشان شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

Price control,District government,City42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی سی لاہور محمد علی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کر دیں ۔پرائس کنٹرول پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ڈی سی لاہور محمد علی کا کہنا ہے گراں فروشی پر جرمانے عائد کئے جائیں اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرائے جائیں اور دس بجے کے بعد کھلے شادی ہالز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ڈی سی لاہور نے کہا ون ڈش کی خلاف ورزی پر بھی کارروائیاں کی جائیں ، رات دس بجے کے بعد کاروبار بند نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں، رات دس بجے کے بعد دکانیں اور ریسٹورنٹس کھلے نہ ہوں۔