ویب ڈیسک : بھارت کے صوبے اترپردیش میں رقم چرانے کے الزام میں دلت لڑکی پر بے رحمانہ تشدد، ڈنڈوں سے مارنے کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اتر پردیش کے علاقے امیٹھی جو گاندھی خاندان کا آبائی حلقہ ہے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے . رپورٹ کے مطابق گھر میں ملازم ایک دلت لڑکی کو فرش پر لٹا کر اس کی ٹانگوں کے نیچے لاٹھی رکھ دی جاتی ہے اورایک شخص اس کے تلووں پر ڈنڈے ماررہا ہے ۔ اس کے بالوں سے پکڑکر کھینچا جاتا ہے ۔لڑکی ہاتھ جوڑتی ہے اور درد سے چیخیں مار مارکرروتی ہے مگر سنگ دل افراد کو ترس نہ آیا۔
अमेठी में दलित बच्ची को निर्ममता से पीटने वाली ये घटना निंदनीय है। @myogiadityanath जी आपके राज में हर रोज दलितों के खिलाफ औसतन 34 अपराध की घटनाएं होती हैं, और 135 महिलाओं के ख़िलाफ़, फिर भी आपकी कानून व्यवस्था सो रही है।…1/2 pic.twitter.com/mv1muAMxkr
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 29, 2021
لڑکی پر اہلخانہ نے الزام لگایا تھا کہ اس نے رقم چرائی ہے ، ویڈیو میں تین خواتین بھی نظر آرہی ہیں لیکن وہ مارنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں ۔ بعدازاں سوشل میڈیا پر امیٹھی پولیس کے سرکل افسر ارپیت کپور نے پوسٹ کی کہ مقدمہ درج کرکے ایک ملزم نامن سونی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور امید ہے انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
#amethipolice थाना अमेठी पुलिस द्वारा पाक्सो व एससी/एसटी एक्ट के अभियोग में वांछित अभियुक्त गिरफ्तार । pic.twitter.com/Dn3Nidc9on
— AMETHI POLICE (@amethipolice) December 29, 2021