ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بلوں پر رعایت ختم کرنے کا فیصلہ

بجلی بلوں پر رعایت ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم سپرا ) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب صارفین پر بجلی گرا دی، تین سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے سینتیس لاکھ صارفین متاثر ہوگئے، سالانہ اربوں روپے کی اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔   

وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ فیصلے کی وجہ سے لیسکو کے سینتیس لاکھ صارفین سےاربوں روپے کی سالانہ سبسڈی واپس لے لی گئی ہے، حکومت نے اٹھارہ پیسے فی یونٹ قیمت میں اضافہ کرکے سبسڈی واپس لی ہے۔ دستاویزات کے مطابق لیسکو کے پچیس لاکھ صارفین تین سو یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ بارہ لاکھ صارفین تین سو سے زائد یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔

لیسکو میں صارفین کی مجموعی تعداد پچاس لاکھ ہے، حکومت نے تین سو تک یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے پندرہ پیسے فی یونٹ قیمت بڑھائی ہے جبکہ تین سو یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے تین پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ سبسبڈی ختم ہونے کی وجہ سے غریب صارفین کو سالانہ اربوں روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

اس سے قبل حکومت نے سو، دو سو، تین سو سے لیکر سات سو یونٹس تک سبسڈی دے رکھی تھی۔ نیپرا کے ٹیرف پر سبسڈی دے کر کم کر کے غریب کو بجلی کے بل ارسال کئے جاتے ہیں۔