ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی صف اول کی قیادت اور ایکٹوسٹوں پر سنگین مقدمہ درج

PTI, City42, Punjab Police, IG Punjab, Cyber Crime Act, FIA, Federal Investigation Agency,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سوشل میڈیا پر آئی جی پنجاب ، پولیس فورس اور دیگر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ایف آئی اے لاہور سرکل میں تحریک انصاف کے 52 اہم رہنماوں کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت مقدمہ سی آئی اے آفیسر کی مدعیت میں درج کرایا گیا۔

مقدمہ میں حماد اظہر ، مسرت چیمہ ، جمشید چیمہ ، قاسم سوری نامزد ملزم ہیں جبکہ عمر سرفراز چیمہ ، علی زیدی ، فواد چوہدری ، اعظم سواتی بھی نامزد ملزم قرار دیئےگئے ہیں، 

 ، ایف آئی اے  حکام نے تصدیق کی ہے کہ مقدمہ میں کل 52 نامعلوم ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا پر زمان پارک میں پولیس اہلکاروں کے توڑ پھوڑ کرنےاور نقصان کرنے کی جھوٹی مہم چلارہی ہے۔پی ٹی آئی کی قیادت اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پنجاب پولیس ، آئی جی پنجاب اور سرکاری افسران پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکن دانستہ طور پر ملکی حالات خراب اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

مقدمہکے متن کے مطابق نامزد ملزمان پولیس افسران کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنانے کے ساتھ اہل خانہ کو بھی خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور جھوٹی معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔  مقدمہ کے متن میں مزید بتایا گیا کہ خفیہ مقاصد کے تحت ملکی اداروں کو سوشل میڈیا پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج س مقدمہ میں نامزد کئے گئے بیشتر صف اول کے رہنما اس وقت مفرور اور روپوش ہیں۔ ان میں سے بعض کے بارے میں شبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بیرون ملک جانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔