ویب ڈیسک: عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 6 ستمںر تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے چار مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دایر کر رکھی ہے۔ جن کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات مین درخواست ضمانت پر سماعت 6 ستمںر تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتوں ہر دلائل طلب کر لیئے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون آفس پر حملہ کا الزام ہے،اس کے علاوہ عسکری ٹاور پر حملہ گھیرا کا الزام ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔
گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23، مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ شادمان پولیس نے یاسمین راشد کیخلاف 768/23 مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس مقدمہ نمبر 367/23 درج کر رکھا ہے۔