ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری پرویز الٰہی کا کک بیکس کیس میں مزید چار روز کا ریمانڈ

Parvaiz Ilahi, Kickbacks case, emblazonment in public funds, City42, Accountability case, Lahore accountability court, Corruption charges on politician
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: لاہور کی احتساب عدالت نےسرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس کے کیس میں پرویز الہی کا 2 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
احتساب عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی۔

سابق وزیر اعلیٰ چوھدری پرویز الٰہی کو منگل کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔  نیب نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے چار روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو دو ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

قبل ازیں 21 اگست کو  احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس کے کیس میں 29 اگست تک پرویز الٰہی کا ریمانڈ منظور کیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مزید 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جس پر احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔اب دوسری مرتبہ چار روز کا ریمانڈ ملنے کے بعد نیب کو مجموعی طور پر بارہ روز  کا ریمانڈ مل چکا ہے۔