ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

متحدہ امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
کیپشن: متحدہ عرب امارات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا۔ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو اس عالمی وبا سے نقصان اٹھانا پڑا۔ تمام ممالک نے مسافروں کے داخلے پر کئی پابندیاں لگائی اور اس حوالے سے  کورونا ویکسین کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت مل گئی، یو اے ای حکام کی جانب سے 30اگست سے ٹورسٹ ویزے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورسٹ ویزہ کے حصول کےلیے مسافر کو ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کسی بھی کورونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ دیکھانا لازمی ہو گا۔

مسافروں کو ویزے کے حصول کے لیے آئی سی اے یا الحسن ایپ پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کے زریعے رجسٹرڈ کروانا ہو گا۔ٹورسٹ ویزہ 30 اور 90 دنوں کے لیے جاری کیا جائے گا جبلپ مسافروں کو یو اے ای روانگی سے قبل پی سی آر ریپیڈ ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔

یاد رہے مکمل کورونا ویکسین کروانے والے پاکستانیوں کو 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت مل چکی ہے، تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی شہریوں کے پاس قابل استعمال ویزا ہو اور انہیں منظور شدہ کورونا ویکسین لگی ہوئی ہو اور دوسری ڈوز کے بعد بھی انہیں 14 دن کا وقفہ گذر چکا ہو۔