یوم عاشورہ کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، سی سی پی او لاہور

 یوم عاشورہ کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، سی سی پی او لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں لاہور پولیس شہریوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کےلئے الرٹ ہے، پولیس نے یوم عاشورہ کےلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
سی سی پی او ذوالفقار حمیدنے کہا کہ یوم عاشورہ پر مجموعی طور پر 46 جلوس برآمد ہوں گے، 227 مجالس ہوں گیں،مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کےلئے 34 ڈی ایس پیز، 83 ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے ہیں، یوم عاشورہ پر مجموعی طور پر 80 سپروائزری آفیسرز اور 10 ہزار سے زائد نفری تعینات ہوگی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوس کے داخلی راستوں پر رضاکاروں کی بڑی تعداد چیکنگ ڈیوٹی سرانجام دے گی، محرم الحرام کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا،مرکزی جلوس کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے۔

مرکزی جلوس، ماڈل ٹاؤن جلوس سمیت تمام جلوسوں کےروٹس کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مکمل سرویلنس کی جائے گی، فول پروف سکیورٹی کے پیش نظر چھتوں پر سنائپرز کئے گئے ہیں، چار درجاتی سکیورٹی حصار میں گزر کر جلوس میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

ذوالفقار حمید نے کہا کہ جلوس کے روٹس پر موبائل سروس بند اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، پولیس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایل ٹی ای سیٹوں سے کمیونیکشنز برقرار رکھے گی،شہریوں کی آسانی کےلئے متبادل روٹ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔سی سی پی او نےکہا کہ میں خود بھی فیلڈ اور کیمروں سے جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کروں گا، غفلت، لاپرواہی اور ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer