ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نون لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

نون لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں اہم موڑ آگیا،  چیئرمین نیب نےنون لیگی سابق ایم پی اے حافظ نعمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار حافظ میاں محمد نعمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ شہر میں موجود نہ ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے۔ نیب نے حافظ نعمان کی وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب تحقیقات میں حافظ میاں نعمان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے، حافظ نعمان بطور سی او لاہور پارکنگ کمپنی میں باضابطگی کے ذمہ دار ہیں۔ اس لیے حافظ نعمان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حافظ نعمان کی عبوری ضمانت خارج کی جائے، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے حافظ نعمان کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔

واضح رہے کہ حافظ میاں نعمان کا شمار مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer