(عابد چوہدری)اچھرہ میں پولیس وین نے موٹرسائیکل سوار شخص کو کچل دیا،40 سالہ جاوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق اچھرہ میں پولیس وین کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، جاوید اکرم موٹرسائیکل پر کینال روڑ سے جا رہا تھا کہ تیز رفتار پولیس ڈالے نے ٹکر مار دی ، شہری زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑ گیا۔ ڈرائیور پولیس وین سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔پولیس کاکہنا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کی مدد پولیس وین کی تلاش جاری ہے۔