ہیٹ ویو، شمالی علاقہ جات میں سیلاب آسکتے ہیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

floods in kpk file photo
کیپشن: floods in kpk file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے چند روز سے جاری گرمی میں مزید اضافے کی اطلاع دیتے ہوئے اس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

’گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے برفانی علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جی بی ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا اوردیگر متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے مقامی آبادی اور سیاحوں کو موسم کی صورتحال سے با خبر رکھیں اور ایمرجنسی عملہ اور مشینری کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔


وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بھی کہا کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اور انڈیا کی سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔