سٹی42: آئی جی پنجاب انعام غنی نے کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر بلا تاخیر قانونی کارروائی یقینی بنانے کیلئے افسران کو ہدایات جاری کردیں۔ تمام سی پی اوز اور ڈی پی اوز شام ساڑھے پانچ بجے کے بعدکورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کیلئے خود بازاروں میں نکلیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تاخیر قانونی کارروائی یقینی بنانے کیلئے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹوں، شاہرات اور دیگر عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی صورت قابل قبول نہیں۔شام چھ بجے تک حکومتی ہدایات کے مطابق تمام مارکیٹوں اور دکانوں کو بند کروا دیاجائے۔ جن دکانوں کو حکومت نے اجازت دے رکھی ہے اس کے علاوہ کسی کاروباری سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: لاہورپولیس ،26 اہلکارو افسران کورونا کا شکار ہو گئے
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہونے والے کارروائیوں کی رپورٹ باقاعدگی سے سی پی او آفس بھجوائی جائے۔ شام سات بجے کے بعد آر پی اوز خود فیلڈ میں نکل کر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں۔ اضلاع کے مصروف مقامات پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات کی انسپکشن سمیت کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیر سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہدایات وائر لیس پیغام کے ذریعے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو جاری کیں۔