عابد چودھری :لاہور پولیس میں کوروناکےوار جاری،ایک ہفتے کے دوران مزید26 اہلکارو افسران کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری لہر میں764 اہلکاروں و افسران نےصحت یاب ہونے کےبعددوبارہ فرائض سنبھالے، پہلی، دوسری اور تیسری کورونا وباء میں مجموعی طور پر 972 اہلکار متاثر ہوئےجبکہ فرائض کی انجام دہی کےدوران لاہور پولیس کے5 جوان جاں بحق ہوئے اور ابھی بھی 203 اہلکار گھروں میں قرنطینہ ہیں۔
سی سی پی او کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کوروناوبا میں بہترین اورپروفیشنل طریقےسےفرائض سرانجام دےرہی ہےاور کورونا وبا میں شہریوں کے تحفظ پر معمور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی، پولیس نے قرنطینہ مراکز، ہسپتالوں، ناکوں، کیشن سنٹرز پر چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دیئے۔