(قذافی بٹ)لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ہے یا نہیں؟ وزیراعلیٰ کابینہ کے ساتھ آج مشاورت کریں گے اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ آج کابینہ اجلاس میں وزراء سے مشاورت کریں گے۔اجلاس میں اٹھارہ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا ۔اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور گندم کی خریدی پر مشاورت کی جائے گی جبکہ پرائس کنٹرول اور رمضان بازار بھی ایجنڈے پر موجود ہو گا۔
اجلاس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کی تعیناتیوں اور کنڈیشن آف سروسز رولز پر بھی مشاوت کی جائےگی جبکہ صوبائی کابینہ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے مسودہ قانون پر غور کرے گی، لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا دائرہ کر پنجاب بھر میں وسیع کرنے سمیت جناح پارک راولپنڈی کو پاک فوج کو لیز پر دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔
کابینہ ضلع مظفر گڑھ کی نئی تحصیل چوک سرور شہید کے قیام کی بھی منظوری دے گی ، راجن پور میں بلوچ لیوی کی تعیناتی کیلئے پنجاب بارڈر ملڑی پولیس اور بلوچ لیوی کے رولز میں ترمیم بھی زیر غور آئے گی جبکہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کی تعیناتیوں اور کنڈیشن آف سروسز رولز پر بھی مشاوت کی جائےگی ۔