کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)کمشنر لاہور کی زیر صدارت ویسٹ ہنٹرز اجلاس میں اہم فیصلے اور ہدایات جاری، شہر میں غیر قانونی ویسٹ ڈمپنگ جگہوں پر کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیرصدارت اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران سلطان،ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی اور ویسٹ ہنٹرز افسران نے شرکت کی، کمشنر نے غیر قانونی ویسٹ ڈمپرز کنٹریکٹرز کےخلاف ایکشن کی بھی ہدایت جاری کیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کاصفائی آپریشن رات گئے شروع ہونا چاہیے،علی الصبح ختم کریں۔

مزید پڑھئے: کمشنر لاہور کا شہریوں کو دو ٹوک پیغام

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے فی الفور شہر میں نئے کچرا کنٹینرز نصب کرنے کی ہدایت جاری کردی, کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی شکایات و اطلاعات کو ہر صورت ترجیح دینے کے اصول کی پابندی کی جائے،ایم سی ایل ویسٹ ہنٹرز پبلک شکایات کے ازالہ کرنے میں تاخیر نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہناتھا کہ کاروبار ہر صورت شام 6 بجے بند ہو گا،کسی کو رعایت نہیں ملے گی ،کمشنر لاہور محمد عثمان نے دوٹوک بتادیا،اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس اور ویکسینیشن سنٹرز کے علاوہ کسی کو استشنی حاصل نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer