کمشنر لاہور کا شہریوں کو دو ٹوک پیغام

کمشنر لاہور کا شہریوں کو دو ٹوک پیغام
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کردیاگیا، آج سے تمام کاروبار شام 6 بجے مکمل بند ہوں گے، کمشنر لاہور محمد عثمان نے دوٹوک بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے وار روکنے کے لئےکمشنر لاہور میدان میں آ گئے،کاروبار ہر صورت شام 6 بجے بند ہو گا،کسی کو رعایت نہیں ملے گی ،کمشنر لاہور محمد عثمان نے دوٹوک بتادیا،اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس اور ویکسینیشن سنٹرز کے علاوہ کسی کو استشنی حاصل نہیں۔

پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے شہر کی اہم شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا۔ کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور کی قیادت میں مال روڈ، نیلا گنبد اوردیگر مقامات کا جائزہ لیا گیا،شہریوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئےایس او پیز کی پابندی کریں۔

مزید پڑھئے: کمشنرلاہور نے شہریوں کو خبردار کردیا

ڈی سی لاہور نے بھی آرمی، رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا، کمرشل ایریاز کی چیکنگ کی گئی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن بھی لیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer