ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کی کورونا ریلیف کاموں میں سرگرمیاں تیز

پاک فوج کی کورونا ریلیف کاموں میں سرگرمیاں تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاک فوج نے کرونا ریلیف کاموں میں سرگرمیاں تیز کردیں۔سول انتظامیہ کی مدد بھی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پسماندہ علاقوں میں ساڑھے تین لاکھ امدادی پیکجز تقسیم کئے ۔ یہ بیگز تنخواہوں کی کٹوتی کی رقم سے تقسیم کئے گئے۔امدادی سامان آزادکشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی میں تقسیم کیا گیا۔

کرونا وائرس نے پاکستان بھرمیں پنجے گاڑے تو پاک فوج متاثرہ افراد کی مدد کو پھر آگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فو ج سول انتظامیہ اور متاثرین کی بھر پور معاونت کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج ساڑھے تین لاکھ امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف ہے۔یہ امدادی پیکجز فوجی افسروں وجوانوں کی تنخواہوں کی عطیات سےخریدے گئے۔
امدادی پیکجز کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء پرمشتمل ہیں۔ امدادی سامان پسماندہ علاقوں کے معذوروں،محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کو دیئے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پیکجز آزاد کشمیر۔ گلگت بلتستان ، بلوچستان ،کراچی و سندھ میں بھی تقسیم کئے گئیے ۔ پنجاب کے 40سے زائد شہروں،کے پی کے کے 19 علاقوں میں بھی امداد فراہم کی گئی ۔

دوسری جانب کوروناوائرس کے دوران افواج پاکستان کا پی آئی اے کے خصوصی فلائیٹ آپریشن میں مدد کا اعلان کر دیا، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پی آئی اے عملے کا پروازوں کے دوران کورونا کا شکار ہونے پر ملک بھر کے سی ایم ایچ میں علاج کرنے کا حکم بھی دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس روز بروز پھیل رہا ہے، چوبیس گھنٹوں میں مزید26 افراد جان سے گئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد 327 ہوگئی، 806 نئے کیسز رپورٹ , متاثرین کی تعداد 14ہزار885 تک جا پہنچی ، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 114 ہلاکتیں ، سندھ میں 92،پنجاب میں 100،بلوچستان میں 14،گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔