جعلی رجسٹریاں ریکارڈ میں چسپاں کرنے کا معاملہ، لینڈ مافیا ،کلرک مافیا بےنقاب

جعلی رجسٹریاں ریکارڈ میں چسپاں کرنے کا معاملہ، لینڈ مافیا ،کلرک مافیا بےنقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہرمیں جعلی رجسٹریوں کی تیاری اور ریکارڈ میں چسپاں کرنے کا معاملہ، سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاﺅن نے لینڈ مافیا اور کلرک مافیا کوبےنقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاﺅن بلال اصغر نےاے ڈی سی جی کو دی جانے والی رپورٹ میں اہم انکشافات کرتے ہوئے متعدد مقامات پرجعلسازی سے کاغذات لگوائےجانے کی نشاندہی کی۔ رپورٹ کے مطابق سبزہ زارمیں پلاٹ نمبر72 رقبہ تعداد5 مرلہ گھر کی جعلی رجسٹری ریکارڈ میں چسپاں کی گئی، ایل ڈی اے جوہر ٹاﺅن میں ایک کنال کےپلاٹ پرجعلی رجسٹری استعمال، مال روڈ پر4 کنال اورلاہورکے مختلف علاقوں میں آنیوالی جائیداد میں11 سے زائد بوگھس رجسٹریاں چسپاں کی گئیں۔

سب رجسٹراربلال اصغر نےمحکمہ ریونیو کےاعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ رجسٹری ریکارڈ روم میں 6 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں، ریکارڈ روم کو5 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئےالگ الگ ریکارڈ کیپر، آفس سپرنٹنڈنٹ اورکلرک انچارجزلگائے جائیں۔ جبکہ سابق ریکارڈ کیپرنوید یوسف کے خلاف تمام جعلی رجسٹریوں کی الگ الگ چارج شیٹ بنائی جائے، رپورٹ کےمطابق محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرا نے کے ساتھ ساتھ سابق کلرک کوفوری نوکری سےفارغ کیے جانے کی بھی تحریری سفارش کی گئی۔   

Shazia Bashir

Content Writer