ایک  شخص کو کورونا کی مختلف ڈوز لگ جائے تو کیا ہوتا ہے؟،ماہرین کا انکشاف

ایک  شخص کو کورونا کی مختلف ڈوز لگ جائے تو کیا ہوتا ہے؟،ماہرین کا انکشاف
کیپشن: corona vaccination
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وبا کے تدارک کے لئے پوری دنیا میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہےلیکن اگر ایک شخص کو مختلف ویکسین کی دو ڈوز لگ جائیں تو کیا ہوتا ہے۔

طبی ماہرین تسلیم کرتے ہیں کہ بوسٹر شاٹ اسی کورونا ویکسین کا لیں جو پہلے لگ چکی ہو۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) میں منعقدہ کانفرنس کے دوران مقررین کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ ویکسین کا ‘مکس اینڈ میچ’ خطرناک ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ عوام کو بوسٹر شاٹ کے حوالے سے  احتیاط برتنے کی ضرورت ہے،  بوسٹر شاٹ اسی ویکسین کی لگوائیں جو ویکسین انہیں لگ چکی ہے، کیوں کہ ابھی تک کوئی ایسی تحقیق نہیں جس میں یہ بات ثابت ہو کہ بوسٹر شاٹ محفوظ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نوزائیدہ بچوں کو ویکسین لگوانے کی بحث بھی شروع ہوچکی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ فی الحال اس سے متعلق تحقیق کا مزید انتظار کرنا چاہئے۔