شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ سے نیب آفس منتقل

شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ سے نیب آفس منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :اپوزیشن لیڈ ر شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے حراست میں لے کر نیب آفس منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب کے انتظامات مکمل،حوالات نمبر 10 میں رکھا جائے گا۔

نیب آفس کے باہر اینٹی رائٹ فورس کی پانچ ریزرو پہنچ گئی، سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، شہباز شریف کا منتقلی ابتدائی طبی معائنہ کیا جائے گا۔ نیب حوالات میں موجود طبی ماہرین شہباز شریف کا بلڈ پریشر، شوگر لیول اور دیگر چیک آپ کرے گی.  شہباز شریف کے لئے کورونا ایس او پیز کو مکمل فالو کیا جائے گا.

نیب ذرائع کے مطابق حوالات نمبر 10 میں شہباز شریف کو رکھا جائے گا،ڈس انفکشن سپرے  کردیا گیا۔ شہباز شریف سے تحقیقات کے دوران بھی کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا. شہباز شریف سے تحقیقات کے دوران تفتیشی افسران اور شہباز شریف کے درمیان کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ ہو گا.نیب کا کوئی بھی افسر بغیر ماسک اور سینٹائزر کے بغیر شہباز شریف سے ملاقات نہیں کرے گا.

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنان نے نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔گرفتاری کے بعد میڈیا نمائندگان نے شہبازشریف سے بات چیت کی کوشش کی لیکن اپوزیشن لیڈر نے اس موقع پر کوئی بات نہیں کی۔نیب حکام شہبازشریف کو لے کر  ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر روانہ ہوگئے اور کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کی تھی۔گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انہیں گرفتار کرانا چاہتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer